بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

نواز شریف کے کچھ ساتھی پورس کے ہاتھی نما اور کچھ آستین کے سانپ، خورشید شاہ نے نواز شریف کو انوکھا مشورہ دیدیا

datetime 19  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ہر چیز کا ایک وقت ہوتا ہے لیکن نواز شریف کی ٹیم کواس کا پتہ نہیں کہ کس وقت کیا بات کرنی ہے،نواز شریف اس وقت ملک سے گئے تو ان کی سیاست ہمیشہ ہمیشہ کے لئے دفن ہو جائے گی ،نواز شریف کے کچھ ساتھی پورس کے ہاتھی نما اور کچھ آستین کے سانپ ہیں۔

نجی ٹی وی کو انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ بدروح کو ملک سے باہر بھیجنے میں نواز شریف کا ہاتھ ہے ،اگر چوہدری نثار نے کچھ کیا ہوگا تو انہوں نے یقیناًمشورہ کیا ہوگا ۔ نواز شریف کے کچھ ساتھی پورس نما ہاتھی اور کچھ آستین کے سانپ ہیں۔ نظر یہ آتا ہے کہ چوہدری نثار بلیک میلنگ کی سیاست کرتے ہیں کہ سدھر جاؤ نہیں تو میں پریس کانفرنس میں انکشاف کروں گا لیکن کرتے نہیں ۔انہوں نے کہا کہ ڈان لیکس میں تو پرویز رشید تھا ہی نہیں اسے تو پھنسایا گیا اور قربانی کا بکر ابنایا گیا اس کے پیچھے تو اصل کوئی اور تھے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے عدالت کے فیصلے کو جس طرح راستوں اور چوراہوں میں چیلنج کیا ہے یہ خطرناک صورتحال ہے اور اس سے ملک انارکی کی طرف جاسکتا ہے ، اس سے تو آپ خود ہتھیار کسی کے ہاتھ میں دے رہے ہیں کہ وہ کہے کہ ملک انارکی کی طرف جارہا تھا اور خطرناک صورتحال تھی اور پھر نہ تم بچا سکو گے اور نہ ہم بچا سکیں گے اوریہ انتہائی خطرناک گیم ہے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مسلم لیگ (ن) میں دھڑے بن چکے ہیں اور وہ سب کے سامنے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر نواز شریف نوازشریف اس وقت ملک سے گئے تو ان کی سیاست ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ختم ہو جائے گی ۔ انہیں بھاگنے کی بجائے حالات کا سامنا کرنا چاہیے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…