اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120کے ضمنی انتخاب میں امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد نے نامکمل ووٹر لسٹیں دینے اور حلقے سے 20سے 22ہزار ووٹ خارج کرنے کا الزام عائد کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120کے ضمنی انتخاب میں امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشدنے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حلقے میں 20 سے 22ہزار ووٹرزکے ووٹ باہر پھینک دئیےگئے ہیں،
نامکمل ووٹر لسٹیں دی گئی ہیں،مسلم لیگ (ن) اپنی مرضی کی ووٹر لسٹیں بنانے کا کام کر رہی ہے۔ہماری ایم پی شنیلا رتھ کا حلقہ این اے120 میں ووٹ تھا جو اب کہیں اور ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں درخواست کی مگرابھی تک ووٹرلسٹ سے متعلق جواب نہیں ملا اور دوسری جانب مسلم لیگ (ن) اپنی مرضی کی ووٹر لسٹیں بنانے کا کام کر رہی ہے۔یاسمین راشد نے کہا کہ این اے 120 کا الیکشن ایک صرف الیکشن نہیں کرپشن کے خلاف جنگ ہے۔