اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صحافی و سینئر اینکر پرسن شاہد مسعود نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کا منصوبہ لیک کر دیا،نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ میری آصف زرداری کو نصیحت ہے کہ وہ سابق وزیراعظم نوازشریف سے دور رہیں،
شاہد مسعود کا کہناتھا کہ معاملہ اب 62،63سے آگے نکل گیا ہے۔62،63کا معاملہ انتہائی خطرناک ہے،شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ دونوں رہنمائوں کی ڈیل میں یہ طے پایا ہے کہ ججوں کی تقرری جوڈیشل کونسل نہیں بلکہ پارلیمنٹ اور کابینہ منظور کریگی،انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ججوں کا احتساب جوڈیشل کمیشن میںنہیں بلکہ پارلیمنٹ میں ہوگا، اس ڈیل میں یہ بھی طے پایا ہے کہ کور کمانڈرز کی تقرریاں وہ بھی کابینہ منظور کرے اور بریگیڈیئر لیول سے اوپر کی تقرریاں بھی کابینہ ہی منظور کریگی،یہ معاملہ پتہ نہیں کس طرح جا رہا ہے یہ میرا تجزیہ نہیں بلکہ خبر ہے لہٰذا نواز شریف اور آصف زرداری دونوں احتیاط کریں۔شاہد مسعود نے پروگرام میں مزید کیا کہاآپ بھی سنئے: