لاہور(آئی این پی) الیکشن کمیشن میں 183 سیاسی جماعتیں رجسٹرڈ جبکہ صرف 50 جماعتیں قواعد وضوابط پر پورا اترتی ہیں اور الیکشن لڑنے کی اہل ہیں۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان میں اس وقت 183 سیاسی جماعتیں رجسٹرڈ ہیں جس میں سے صرف 50 جماعتیں الیکشن لڑ سکتیں ہیں
جبکہ 133 سیاسی جماعتیں عام انتخابات کے دوران الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتیں کیونکہ یہ سیاسی جماعتیں انٹرا پارٹی الیکشن نہیں کرواتیں ایسی جماعتوں میں سنی اتحاد کونسل، سنی تحریک، جے یو پی، جے یو پی نیازی، پیپلز پارٹی شہید بھٹو گروپ، پاکستانی عوامی راج، مرحوم نواب اکبر بگٹی کی جمہوری وطن پارٹی بھی شامل ہے ۔