اسلام آباد(این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما سینیٹر روبینہ خالد نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے خلاف عمران خان کی طرف سے بیان بازی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ روتے انسان ہیں جن کے سینے میں دل ہو۔ عمران خان کو مشال خان کی والدہ کے آنسوؤں کا حساب دینا ہے۔ ایک بیان میں سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ہر عمل کے ذمہ دار عمران خان ہیں۔ پی ٹی آئی مشال خان کے قاتل کونسلر کو تحفظ دے رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کے پی کے عوام عمران خان کو اس طرح یاد رکھیں گے کہ وہ آئے تباہی کی اور چلے گئے کیونکہ عمران خان نے سیاست میں گالی اور عدم برداشت کے رحجانات کو فروغ دیا ہے عمران خان کی سیاست کی وجہ سے ایک ہجوم پی ٹی آئی کی کونسلر کی قیادت میں ایک نہتے نوجوان مشال خان پر حملہ آور ہوتا ہے، ۔ انہوں نے کہا کہ کے پی میں بنی گالہ کی حکومت ہے قانون کی کوئی حکمرانی نہیں۔ عمران خان سیاست نہیں تماشا کر رہے ہیں۔