پشاور(این این آئی)تحریک انصاف کے باغی رکن خیبر پختونخوا اسمبلی ضیا اللہ آفریدی نے وزیراعلی پرویزخٹک کے خلاف اسپیکر کے پاس درخواست جمع کرا دی۔ درخواست میں وزیر اعلیٰ پر ہارس ٹریڈنگ کے الزامات لگاتے ہوئے کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ضیاء اللہ افریدی نے مبینہ ہارس ٹریڈنگ پر وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے خلاف درخواست اسپیکر اسمبلی کے دفتر میں جمع کرائی ۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ نے اسمبلی میں پچہتر اراکین کی حمایت کا دعویٰ کیا جبکہ حکومتی اراکین کی تعداد انسٹھ ہے ۔ پرویز خٹک نے اپنے عہدے کا غلط استعمال کیا۔ وزیراعلیٰ نے ممبران کی خریدوفروخت کا تاثر دیا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ کارروائی نہ کی گئی تو الیکشن کمیشن سے رجوع کیا جائے گا۔