اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ ن کے قائم مقام صدر کے انتخاب کے معاملے پر خواجہ سعد رفیق نے بھی چوہدری نثار کی رائے کی حمایت کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کی جانب سے مسلم لیگ ن کے قائم مقام صدر کے انتخاب کی شدید مخالفت کی گئی ہے۔ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ اگر تمام فیصلے لاہور میں ہی لیے جانے تھے تو پھر ایسے میں پارٹی اجلاس بلانے کی ضرورت نہیں تھی۔
چوہدری نثار کی اس رائے پر وفاقی وزیر برائے ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی خاموش نہ رہے۔ سعد رفیق کی جانب سے بھی کہا گیا ہے کہ چوہدری نثار جو کہہ رہے ہیں وہ بالکل درست کہہ رہے ہیں۔ جبکہ سینئر صحافی حامد میر کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ مسلم لیگ کے 20،25رہنمائوں کا اجلاس کچھ دن قبل اور 10,12رہنمائوں کا اجلاس آج ہوا جو کہ ظاہر کرتا ہے کہ ن لیگ میں اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں۔