جمعرات‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2025 

طیارہ حادثہ کو29سال مکمل ،جنرل ضیاء الحق کوآخری دنوں میں کیا خدشات لاحق تھے،امریکی سفیر کو کیوں ساتھ رکھاگیا؟نئے بننے والے آرمی چیف بہاولپور میں موجود ہونے کے باوجود کیسے بچ گئے؟حیرت انگیزانکشافات

datetime 17  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سابق آرمی چیف ضیاء الحق 17 اگست 1988 کو بہاولپور کے قریب سی ون 30 کے حادثے میں جا ں بحق ہو گئے تھے۔ حادثے میں پاک فوج کے 10 اعلیٰ افسران، امریکی سفیر آرنلڈ ایل رافیل سمیت طیارے میں سوار تمام 30 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جنرل ضیاء الحق 17 اگست 1988 کو طیارے کے حادثے میں جاں بحق ہو ئے تو ان کے ساتھ اس وقت کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل اختر عبدالرحمان ٗچیف آف جنرل اسٹاف جنرل افضال ٗ 3 میجر جنرلز، 5 بریگیڈیئرز اور دیگر آرمی افسران بھی تھے۔

اسلام آباد میں امریکی سفیر آرنلڈ ایل رافیل اور چیف ملٹری اتاشی بریگیڈئیر جنرل ہربرٹ ایم واسم بھی اسی طیارے کے حادثے میں چل بسے۔اس حادثے کے 8 گھنٹے کے بعد سینیٹ کے چیئرمین غلام اسحاق خان نے ملک کا نظم ونسق سنبھالااور ایمرجنسی کا اعلان کرتے ہوئے نئے صدر نے تینوں سروسز چیفس پر مشتمل ایک خصوصی 13 رکنی کونسل بھی تشکیل دی۔جنرل اسلم بیگ جو ضیاء الحق کے بعد آرمی چیف بنے۔وہ بہاولپور میں ہونے والی ٹینک نمائش میں شریک تھے تاہم وہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسلام آباد آئے۔واضح رہے کہ جنرل ضیا ء الحق بھی اسی نمائش میں شریک تھے اور ان کے طیارے کو اڑان بھرنے کے 10 منٹ بعد ہی حادثہ پیش آ گیا تھالیکن 30 سال گزرنے کے باجود یہ واضح نہیں ہو سکا کہ طیارہ فنی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا یا کوئی تخریب کاری تھی؟۔ ضیاء الحق کے بارے میں یہ بھی کہاجاتاہے کہ وہ خطرے سے پہلے ہی آگاہ ہوچکے تھے اور انہوں نے اپنی نقل و حرکت بڑی حد تک محدود کردی تھی جبکہ امریکی سفیر کے بارے میں بھی یہ دعویٰ کیاجاتاہے کہ ضیاء الحق ان کو فضائی سفر میں اپنے ہمراہ اس وجہ سے بھی رکھتے تھے کیونکہ انہیں خدشہ تھا کہ کہیں امریکی ہی انہیں نشانہ نہ بنالیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…