پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

ان کے پیچھے الیکشن کی مہم کون چلائے گا؟ صحافی کے سوال پر شہباز شریف کا ایسا جواب کہ سب حیران رہ گئے

datetime 17  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کلثوم نواز لندن چلی گئیں، ان کی غیر موجودگی میں ان کی انتخابی مہم کون چلائے گا؟ صحافی کے سوال کے جواب میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کلثوم نواز کی لندن روانگی میرے علم میں نہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب روانگی سے بے خبر نکلے تاہم این اے 120میں فتح کیلئے پرامید دکھائی دیئے ۔صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کے دوران شہبازشریف سے سوال کیاگیاکہ بیگم کلثوم نواز لندن

روانہ ہوگئی ہیں ، ان کی واپسی کب ہوگی؟ توشہبازشریف نے لاعلمی کا اظہا رکیا اور کہاکہ مجھے معلوم نہیں۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نوازلاہور سے لندن روانہ ہوگئیں ۔ کلثوم نواز این اے 120 کے الیکشن کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لئے پیش ہوں گی اور نہ ہی انتخابی مہم میں حصہ لیں گی جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا آج آخری روز ہے۔این اے 120 میں ضمنی الیکشن جو ڈرامائی صورتحال اختیار کرتا جارہا ہے ۔ پاناما فیصلے میں نواز شریف کی نااہلی سے خالی ہونے والے حلقے میں ضمنی انتخاب کے لیے ن لیگ کی امیدوار بیگم کلثوم نواز کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کیلئے الیکشن کمیشن جانے کے بجائے لندن روانہ ہوگئیں۔این اے ایک سو بیس سے ن لیگ کی امیدوار کلثوم نواز لاہور سے پی آئی اے کی پرواز پی کے 757 سے لندن روانہ ہوئیں۔ بزنس کلاس میں کلثوم نواز کی سیٹ نمبر ون اے ہے۔کلثوم نواز طبی معائنے کے لئے لندن جا رہی ہیں ان کی واپسی کے لیے 23ستمبر کی ٹکٹ بک کرائی گئی ہے جبکہ این اے 120میں ضمنی انتخاب 17ستمبر کو ہو گا۔کلثوم نواز ضمنی الیکشن کے کاغذات کی جانچ پڑتال کے لئے الیکشن کمیشن نہیں جائیں گی اور نہ ہی انتخابی مہم میں حصہ لیں گی۔دوسری جانب الیکشن کمیشن کے قوانین کے مطابق کاغذات کی جانچ پڑتال کے لئے امیدوارکا خود پیش ہونا ضروری نہیں ، امیدوار کسی کو اتھارٹی

لیٹردے کر بھیج سکتا ہے۔سیاسی حلقوں میں یہ سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ ضمنی انتخاب 17 ستمبر کو ہیں جبکہ کلثوم نواز اگر 23 ستمبرکو وطن واپس آئیں تو ان کی غیرحاضری میں ان کی انتخابی مہم کون چلائے گا؟۔کلثوم نوازکے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کی صورت میں این اے 120 سے ن لیگ کے متبادل امیدوار حافظ نعمان ہوں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…