اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیلِ نو کردی گئی۔ اب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی مشترکہ مفادات کونسل کے چیئرمین ہونگے جبکہ چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ کونسل کے ممبر ہونگے۔ وفاقی وزیر خزانہ ، وزیر بین الصوبائی روابط، وزیر صنعت و پیداوار بھی مشترکہ مفادات کونسل کا حصہ ہوں گے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں جبکہ پٹرولیم اور منصوبہ بندی کی وزارتیں بھی وزیراعظم نے اپنے پاس رکھی ہیں۔سندھ سے وزیر منصوبہ بندی ہزار خان بجارانی
کونسل کے رکن مقر رکئے گئے ہیں۔ بلوچستان سے وزیر منصوبہ بندی ڈاکٹر حامد خان اچکزئی اور کے پی سے مظفر سید کو رکن بنا دیا گیا ہے۔ پنجاب سے ڈاکٹر عائشہ غوث پا شا کو این ای سی میں شامل کر دیا گیا۔ گورنر کے پی، وزیر اعظم آزاد کشمیر کو خصوصی دعوت پر اجلاس میں بلایا جائے گا۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان، ڈپٹی چیئرمین منصوبہ بندی کمیشن، وفاقی سیکریٹری خزانہ، سیکریٹری اقتصادی امور ڈویژن، وفاقی سیکریٹری منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات کو خصوصی دعوت پر شرکت کیلئے بلایا جائے گا۔