پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

ایک بار پھر پٹرول بحران؟صورتحال تشویشناک آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے سرخ جھنڈی دکھادی

datetime 17  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے 20 اگست سے ملک بھر میں ہڑتال کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم اپنے اداروں کا قبلہ درست کریں ورنہ سپلائی بند کردیں گے۔تفصیلات کے مطابق آج آل پاکستان آئل ٹینکر اونر ایسوسی ایشن کے

مرکزی چیئرمین یوسف شاہوانی اور مرکزی سینئر وائس چیئرمین میر شمس شاہوانی کی سربراہی میں چیئرپرسن اوگرا اور چیئرمین این ایچ اے کے ساتھ میٹنگ ہوئی جس میں ٹرانسپورٹ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے کہا کہ آپ کے جائز مطالبات کی ہم سفارشات آگے ارسال کردیں گے جس پر چیئرمین میر محمد یوسف شاہوانی نے کہا کہ پرانے ماڈل کی گاڑیوں کے لیے ہمیں پانچ سال تک وقت دیا جائے ہماری ہزاروں گاڑیاں ہیں، ہم اتنی جلدی جلدی اتنے بڑے پیمانے پر نئے قوانین کی پاسداری نہیں کر سکتے۔چیئرپرسن اوگرا نے کہا کہ ہم اتنا وقت نہیں دے سکتے اس کے لیے سفارشات آگے ارسال کی جائیں گی جس پر چیئرمین یوسف شاہوانی نے کہا کہ ہمارے مطالبات جائز ہیں اور میٹنگ سے اٹھ کر چلے گئے۔سیکرٹریٹ کے باہر مرکزی چیئرمین میر محمد یوسف شاہوانی اور مرکزی سنیئر وائس چیئرمین میر شمس شاہوانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کو 20 اگست تک وقت دیتے ہیں کہ اپنے اداروں کا قبلہ درست کریں اگر 20 اگست تک ہمارے جائز مطالبات نہ مانے گئے تو 21 اگست سے پورے پاکستان میں مکمل ہڑتال کریں گے۔

 

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…