اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے بلوچستان کے ایک دور دراز مقام پر ایٹمی ہتھیاروں کو زیر زمین بنائے گئے محفوظ کمپلیکس میں منتقل کرنے کی تیاری کر لی، امریکی تھنک ٹینک کا دعویٰ۔ تفصیلات کے مطابق امریکی تھنک ٹینک ’’دی انسٹی ٹیوٹ فار سائنس اینـڈ انٹرنیشنل سکیورٹی‘‘نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے بلوچستان کے ایک دور دراز مقام پر ایٹمی ہتھیاروں کو زیر زمین بنائے گئے محفوظ کمپلیکس میں منتقل کرنے کی تیاری کر لی ہے۔ امریکی تھنک ٹینک
کے مطابق ان کا یہ دعویٰ سیٹلائٹ تصاویر کی بنا پر کیا گیا ہے۔ کمپلیکس میں تقریباََ 100ایٹمی ہتھیاروں کے ساتھ بیلسٹک میزائل محفوظ بنانے کی سہولت پیدا کی گئی ہے انڈرگراؤنڈ کمپلیکس کے تین داخلی راستے ہیں ، جو اتنے بڑے ہیں کہ ان میں سے بڑی سے بڑی گاڑیاں بھی گزرسکتی ہیں، جبکہ ایک علیحدہ سپورٹ ایریا بھی بنایا گیا ہے۔ رپورٹ کے مصنفین کے مطابق پاکستان کا یہ اقدام ایٹمی جنگ کی صورت میں جوابی حملے کی صلاحیت برقرار رکھنے کیلئے اٹھایا گیا ہے۔