اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نا اہل سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ و سابق خاتون اول کے غیر ملکی دوروں کے بارے میں حیران کن انکشافات۔ تفصیلات کے مطابق سابق خاتون اول کلثوم نواز نے اپنے شوہر کے دور اقتدار میں صرف 4 برسوں میں 42 غیر ملکی دورے کئے، مذکورہ غیر ملکی دورے جولائی 2013 سے 2017 کے درمیان کئے گئے، کلثوم نواز کے غیر ملکی دوروں پر مجموعی طور پر 23 لاکھ 91 ہزار روپے
کےسفری اخراجات ہوئے، دستاویزات کے مطابق این اے 120 سے امیدوار قومی اسمبلی کلثوم نواز نے 2013 سے 14 کے درمیان 8 ممالک کے دورے کئے، پہلا دورہ 3 سے 8 جولائی 2013 کو چین کا کیا گیا، اس کے بعد 16 سے 19 ستمبر ترکی، 22ستمبر سے یکم اکتوبر کو امریکہ اور برطانیہ، 20 سے 30 اکتوبر کو پھر امریکہ سے برطانیہ، 14 سے 19 نومبر کو تھائی لینڈاور سری لنکاکا دورہ کیا۔