بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان کا جشن آزادی بھارت کیلئے ڈرائونا خواب بن گیا

datetime 16  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کے جشن آزادی کے موقع پر سبز ہلالی پرچموں کی بہار، کشمیریوں نوجوانوں کا پاکستانی پرچموں کے ساتھ مارچ پاسٹ، بھارت کے قومی دن کے موقع پر وادی میں یوم سیاہ، مکمل ہڑتال، ہم کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت کرنے پر پاکستان کے مشکور ہیں، سید علی گیلانی کا 14اگست کے موقع پر پیغام،

آسیہ اندرابی نے پاکستانی پرچم لہرا دیا۔۔ تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کے جشن آزادی کے موقع پر سخت پابندیوں کے باوجودکشمیری نوجوان سبز ہلالی پرچم لہراتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے۔ 14اگست کے موقع پر پلوامہ میں کشمیری نوجوانوں نے سبز ہلالی پرچم تھام کر مارچ پاسٹ کرتے ہوئے آزادی کے نعرے لگائے جبکہ وادی میں پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر قابض فوج اور کٹھ پتلی انتظامیہ نے نوجوانوں کو پاکستان کا جشن آزادی منانے سے روکنے کیلئے سخت انتظامات بھی کر رکھے تھے۔ 14اگست کے موقع پر حریت رہنما سید علی گیلانی کی جانب سے پاکستانی اور کشمیری عوام کے نام اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ ہم اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت کرنے پاکستان کے شکر گزار ہیں جبکہ خاتون کشمیری رہنما آسیہ اندرابی نے 14اگست والے دن پاکستانی پرچم بھی لہرایا۔ قابض فوج اور کٹھ پتلی انتظامیہ نے پاکستان کا جشن آزادی منانے سے روکنے اور تقریبات کو سبوتاژ کرنے کیلئے حریت رہنمائوں کو نظر بند اور گرفتار کر لیا تھا۔ یٰسین ملک کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیاتھا جبکہ دیگر حریت رہنما بھی گھروں میں نظر بند تھے تاہم اس کے باوجود کشمیری نوجوان سبز ہلالی پرچم تھامے باہر نکلے اور انہوں نے پاکستان کے ساتھ اپنی وابستگی اور محبت کے اظہار کیلئے روایتی نعرے جیوے جیوے پاکستان ، پاکستان زندہ باد بھی لگائے۔ پلوامہ میں کشمیری نوجوانوں کے پاکستان کے 70ویں جشن آزادی کے موقع پر مارچ پاسٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے ۔۔۔ویڈیو ملاحظہ کریں!

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…