اسلام آباد(آئی این پی)اسلحے پر پابندی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے جو کہاکردکھایا،بڑا حکم جاری،خود کار اسلحہ سے متعلق جائزے اور ممنوعہ بورڈ کے لائسنس ہولڈرز کو 90روز میں رجسٹریشن کرانے کی ہدایت،وفاقی کابینہ نے خود کار اسلحہ پر پابندی سے
متعلق امور کا جائزہ لینے کیلئے بین الوزارتی کمیٹی قائم کردی،وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کمیٹی کے سربراہ ہوں گئے۔ کمیٹی خور کار اسلحے پر پابندی کے حوالے سے سفارشات تیار کر کے آئندہ کابینہ اجلاس میں پیش کریگی۔منگل کو وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا،اجلاس میں سیکر ٹری داخلہ نے اسلحہ لائسنس کے حوالے سے جامع بریفنگ دی ۔ اجلاس میں خود کار اسلحہ پر پابندی سے متعلق 5رکنی بین الوزارتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا،وزیراعظم 5رکنی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے اور باقی ارکان میں وزیر داخلہ احسن اقبال ،وزیر مملکت کیڈ طارق فضل چوہدری ،وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب اور ناصر جنجوعہ شامل ہیں۔ کمیٹی کابینہ اراکین کی تجاویزپرجامع پالیسی تیارکرکے آیندہ کابینہ اجلاس میں پیش کرے گی۔اجلاس میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے وزارت داخلہ کو خود کار اسلحہ سے متعلق جائزے اور ممنوعہ بورڈ کے لائسنس ہولڈرز کو 90روز میں رجسٹریشن کرانے کی ہدایت کی۔