لاہور ( این این آئی ) سانحہ یوحنا آباد کے دوران دو افراد کو زندہ جلانے کے کیس میں کوٹ لکھپت جیل میں قید ایک ملزم پراسرار طور پر ہلاک جبکہ دوسر ے کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ روز کوٹ لکھپت جیل میں نشتر ٹاؤن کا
رہائشی 35سالہ ملزم اینڈراس پراسرار طور پر ہلاک ہو گیا جبکہ اس کے ساتھی الیاس کی حالت بھی تشویشناک بتائی جا رہی ہے ۔ دونوں ملزمان کو سانحہ یوحنا آباد کے دوران دو افراد کو زندہ جلانے کے کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔