لاہور( این این آئی)جس پارٹی میں مسائل پر تقسیم نہ وہ وہاں بادشاہت ہوتی ہے،اختلافات ہیں مگر وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے ایک مرتبہ پھر چوہدری نثار علی خان کے پارٹی سے ناراض ہونے کے تاثر کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوہدری نثار علی علی خان ان رہنماؤں میں سے ہیں جو پارٹی کی گائیڈ لائن بناتے ہیں ۔ جاتی امراء میں میڈیا نمائندوں کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ خدانخواستہ پارٹی کے خلاف فیصلہ آیا تو آزمائش کی
اس گھڑی میں نواز شریف کے ساتھ کھڑا ہوں گا اور سب نے دیکھا جب عدالت کا فیصلہ آیا تو نواز شریف کے پاس پہلے پہنچنے والے رہنماؤں میں چوہدری نثارعلی خان بھی شامل تھے ۔ چوہدری نثار علی خان پارٹی کے سینئر رہنما اور اہم حصہ ہیں ۔جس پارٹی میں مسائل پر تقسیم نہ وہ وہاں بادشاہت ہوتی ہے۔ جب ایک صحافی نے سوال کیا کہ خان صاحب کا کہنا ہے میں (ن) لیگ کی ریلی سے دس گنا زائد لوگوں کو باہر نکالوں گا تو سعد رفیق نے کون خان صاحب ؟ اچھا عمران ۔