پشاور(این این آئی)خیبرپختونخوا کے سابق وزیر ضیاء اللہ آفریدی نے خیبر بینک کرپشن کے خلاف دھرنا دینے کا اعلان کر دیا۔ تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کو خیبر بینک میں کرپشن ثابت کرنے کا چیلنج بھی دے دیا۔پشاور پریس کلب میں
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر معدنیات اور رکن صوبائی اسمبلی ضیاء اللہ آفریدی نے کہا کہ پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کو چیلنج کرتا ہوں کہ خیبربینک میں کرپشن ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرویز خٹک نے ایم ڈی خیبر کو اپوانٹ کیا ہے۔ ایم ڈی خیبر بینک کے منتخب ہوتے وقت سراج الحق وزیر خزانہ تھے ۔ سراج الحق غریب صوبے کا امیر بینک ڈبو رہے ہیں۔سراج الحق خیبر بینک پر سیاست کرکے اپنی کرسی بچارہے ہیں۔ خیبرپختونخوا میں پرویز خٹک اور خیبر بینک کے لئے کوئی احتساب نہیں۔ سراج الحق کو تو صادق اور امین کا سرٹیفکیٹ ملا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اور سراج الحق احتساب کمیشن میں خود کیس دائر کردے۔ سراج الحق، عمران خان اور خیبر بینک میں کرپشن کے خلاف احتساب کمیشن کے سامنے دھرنا دونگا۔ پرویز خٹک خیبر بینک کرپشن پر خاموش کیوں ہے ۔ انکا کہنا تھا ایم ڈی ہٹانے سے جماعت اسلامی کی براذمہ نہیں ہوسکتی۔ سراج الحق اور عمران احتساب کی بات کرتے ہیں مگر ایک دوسرے پر پردے ڈال رہے ہیں۔ احتساب کمیشن دو نمبر لوگوں پر مشتمل ہے۔