کراچی (این این آئی)پاکستان کسٹمز پروینٹو کے جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ ارایول پر تعینات عملے نے ڈپٹی کلکٹر کسٹم جناح انٹرنیشنل ایر پورٹ کراچی یوسف علی خان مگسی کو ملنے والی خفیہ اطلاع پر کاروائی کر کے دبئی سے بذریعہ امارات ایئر لائنکی پرواز EK602سے کراچی انے والے محمد عمران انیلا عمران ماحین پٹیل نامی مسافروں کے قبضے سے
2 کروڑ روپے مالیت کے5کلو سونے کے طلائی زیورات اور 2500000لاکھ روپے مالیت کے 24000میموری کارڈ برآمد کرلئے ہیں برآمد شدہ زیورات اور میموری کارڈز کو تینوں مسافروں نے اپنے پہنے ھوے ملبوسات میں خفیہ طریقے سے چھپایاہوا تھا تینوں مسافروں کو گرفتار کر کے مجاز عدالت سے ریمانڈ حاصل کر کے مزید تفتیش کی جاری ہے۔