جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

لاہور،معروف عالم دین انتقال کرگئے

datetime 14  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے تحریک منہاج القرآن کے مرکزی امیر صاحبزادہ فیض الرحمن درانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے، صاحبزادہ فیض الرحمن درانی تحریک منہاج القرآن کے بانیان میں شامل اور معروف علمی، مذہبی، سیاسی اور روحانی شخصیت تھے، آپ کا تعلق خیبرپختونخوا کے معروف روحانی سلسلے سے ہے،

صاحبزادہ فیض الرحمن درانی مختلف اہم سرکاری عہدوں پر بھی فائز رہے اور آپ کو ایماندار ،محب وطن اور اصول پرست شخصیت کے طور پر جانا جاتا ہے،ڈاکٹر طاہر القادری نے مرکزی امیر صاحبزادہ فیض الرحمن درانی کے وصال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک منہاج القرآن،ملک و قوم کیلئے صاحبزادہ فیض الرحمن درانی کی دینی، علمی ،سماجی اور سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا، مرحوم سچے عاشق رسولﷺ، نیک ،صالح اور محب وطن انسان تھے ،ان کی رحلت ان کے اہل خانہ، رفقا اور تحریک منہاج القرآن کیلئے عظیم صدمہ ہے، دریں اثناء پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے منہاج یونیورسٹی میں مرحوم کی نماز جنازہ پڑھائی، نماز جنازہ میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین، ڈاکٹر حسین محی الدین، سیکرٹری جنرل عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور، جی ایم ملک، احمد نواز انجم، نوراللہ صدیقی، ساجد بھٹی، حافظ غلام فرید، رفیق نجم، حاجی فرخ، مظہر علوی، عرفان یوسف، جواد حامد، علامہ سید فرحت شاہ، علامہ میر آصف اکبر، عین الحق بغدادی، عبدالحفیظ چودھری، سہیل رضا، شہزاد رسول و دیگر رہنماؤں نے شرکت کی اور ان کی مغفرت و بلندی درجات کیلئے دعا کی،ڈاکٹر حسن محی الدین اور ڈاکٹر حسین محی الدین نے مرحوم کے انتقال پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم علم دوست، خدا ترس، پرہیز گاراور محب وطن انسان تھے،

صاحبزادہ فیض الرحمن درانی انتہائی شفیق اور ملنسار انسان تھے، تحریک منہاج القرآن کیلئے ان کی خدمات اور کاوشوں کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائیگا، عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے رہنماؤں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ صاحبزادہ فیض الرحمن درانی کو حضور نبی اکرم ﷺ کی شفاعت نصیب فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…