لاہور(آن لائن)نوازشریف کو ریلی کے دوران عدلیہ پر تنقید مہنگی پڑ گئی،عدالت نے بڑا فیصلہ سنادیا،توہین عدالت کی درخواست فوری سماعت کیلئے منظور،سابق وزیراعظم نواز شریف اوروفاقی وزراء سمیت15شخصیات کے خلاف توہین عدالت کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کیلئے منظورکرلی گئی، سماعت(آج)منگل کوہو گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرائی گئی درخواست میں خواجہ آصف، خواجہ سعد رفیق اور چیئرمین پیمرا سمیت 15 شخصیات کو فریق بنایا گیا ہے
اور موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف جلسوں میں عدلیہ پرتنقید کرتے رہے اور ججز سے متعلق یہ کہا گیا کہ ووٹ کی پرچی پھاڑی۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ جہلم، گوجرانوالہ اور لاہور میں اعلی عدالتوں پر تنقید کی گئی ہے اس لئے نواز شریف اورساتھیوں کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے ۔ رپورٹ کے مطابق توہین عدالت کا کیس لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کیلئے مقرر ہو گیا ہے جس کی پیروی ماہر قانون اظہر صدیق ایڈووکیٹ کریں گے۔