جے آئی ٹی کو سوالوں کا علم نہیں تھابلکہ ۔۔! نوازشریف کے داماد کیپٹن(ر)صفدر نے سنگین الزام عائد کردیا

14  اگست‬‮  2017

ہری پور(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے سے پاکستان آگے نہیں پیچھے جائے گا ، ہزارہ کے عوام نے یہودیوں کا ایجنڈا مسترد کردیا ہے ، ماضی میں بھی نوازشریف کے خلاف بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ،

جے آئی ٹی کو سوالوں کا علم نہیں تھا ، ان کے پاس رپورٹ تیار تھی ، وہ کون لوگ ہیں جو منتخب حکومتوں کو گھر بھیج دیتے ہیں ۔ پیر کو ہری پور میں مسلم لیگ (ن) کے جشن آزادی یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ ہمارے قائد محمد نوازشریف نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا ، ماضی میں بھی نوازشریف کے خلاف بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ، پاکستان بنانے کیلئے ہمارے آباؤ اجداد نے بہت قربانیاں دیں ، لیاقت علی خان کی شہادت کی تحقیقات کیلئے کمیشن کا مطالبہ کرتے ہیں ، ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے سے پاکستان آگے نہیں پیچھے جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لئے بہت سے ذاتی مفادات کو پس پشت ڈالنا پڑتا ہے ، ہزارہ کے عوام نے یہودیوں کا ایجنڈا مسترد کردیا ہے ، ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لئے ذاتی مفاد کی جگہ ملکی مفاد کو ترجیح دینا ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی کے لئے ووٹ کے تقدس کو لازم قراردینا ہوگا ، محمد نوازشریف 22کروڑ عوام کے دلوں میں رہتے ہیں ، ماضی میں بھی نوازشریف کے خلاف بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ۔ کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ عوام نے عدالت کے فیصلے کو منظور نہیں کیا ، محمد نوازشریف کو عوام کے دلوں سے کوئی نہیں نکال سکتا ، جے آئی ٹی کو سوالوں کا علم نہیں تھا ان کے پاس رپورٹ تیار تھی ۔کیپٹن (ر) صفدر نے سوال کیا کہ وہ کون لوگ ہیں جو منتخب حکومتوں کو گھر بھیج دیتے ہیں ، اس ملک میں پارلیمنٹ کے فیصلے چلیں گے ، 2018میں ہری پور سے مخالفین کی ضمانتیں ضبط کرائیں گے ۔ (ن م)

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…