اسلام آباد (آئی این پی ) نائب وزیراعظم چین وانگ یانگ کے یوم آزادی کی قومی تقریب میں خطاب میں پاکستانی پرچم کے رنگوں کی خوبصورت تشریح پر شرکاء تقریب نے تقریب کے مہمان خصوصی کی زبردست پذیرائی کی۔ نائب وزیراعظم چین وانگ یانگ نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے پرچم کشائی کی یوم آزادی کی تقریب میں شرکت کی۔
اپنے خطاب کے دوران پاکستانی پرچم کے رنگوں کی انتہائی خوبصورت انداز میں تشریح کی اور کہا کہ پاکستان کے قومی پرچم میں سفید رنگ امن کی علامت ہے۔ سبز رنگ ترقی و خوشحالی اور سبز ہلالی میں ’’چاند ستارا‘‘ روشن پاکستان کی علامت ہے جو کہ پاکستان ہر جگہ روشنیاں بکھیر رہا ہے۔