کراچی(این این آئی)امریکا میں کامیاب علاج کے بعد لاڑکانہ کیڈٹ کالج کے طالب علم محمد احمد کراچی پہنچ گئے، ائیرپورٹ پر محمد احمد کا پرتپاک استقبال کیا گیا، رشتے داروں اور عزیزوں نے محمداحمد پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور نعرے بازی بھی کی۔تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ کیڈٹ کالج کے طالب علم محمد احمد 5مہینے کے علاج کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔
محمد احمد اپنے والد کے ہمراہ امریکا سے قومی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے سے کراچی پہنچے۔کراچی ایئرپورٹ پر محمد احمد کے گھر والے موجود تھے جنہوںنے محمد احمد کا پرتباک استقبال کیا۔محمد احمد کے اہل خانہ جہاں خوشی سے نہال تھے، وہیں انہوں نے تشدد کے اس واقعے کے بعد احمد کا بھرپور ساتھ دینے پرمیڈیاکا شکریہ بھی ادا کیا تاہم وطن واپسی پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے محمداحمد نے کہا کہ 14 اگست کی رات کو وطن واپسی پر خوشی محسوس ہو رہی ہے اور پیغام دیا کہ طالب علموں پر تشدد نہ کیا جائے بلکہ ان کی تربیت پیار محبت سے کی جائے تاکہ وہ پاکستان کا نام روشن کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ بہت خوشی ہو رہی ہے کہ اتنے سارے لوگ ان کی وجہ سے خوش ہیں۔محمداحمدمیری دعاہے کسی کے بچے کے ساتھ ایسانہ ہو۔ میں وزیراعلی سندھ کا بہت شکرگزارہوں۔محمد احمد کے والد محمدارشدنے کہا کہ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کے احسانات ہیں جنہوں نے خبر کا نوٹس لیا اور میرے بیٹے کے علاج کے لیے اقدامات کیے۔ انہوں نے کہا کہ ایساقانون پاس ہوجائے کہ کسی کے بچے کے ساتھ ایسانہ ہو۔ خداکے واسطے جنہوں نے ظلم میرے بچے پرکیاان کاحساب اللہ پرچھوڑدیتاہوں۔