اسلام آباد (آن لائن) لاہور کے حلقے این اے 120 اور پی پی 4 گوجرخان کے مخصوص پولنگ سٹیشنوں پر ووٹرز 2 مرتبہ اپنا ووٹ کاسٹ کرینگے۔ پولنگ اسٹیشنوں پر رکھے جانے والے بائیو میٹرک اور الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں پر تجرباتی طور پر ووٹ ڈالنے کے بعد پرچی کے ذریعے دوبارہ ووٹ پول کریں گے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے لاہور کے علاقے NA-120 اور PP-04 گوجر خان میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ اور بائیومیٹرک ویریفیکیشن مشینوں کے تجرباتی بنیادوں پر آزمائش کی جائے گی
تاہم اس آزمائش کا ضمنی انتخابات کے ساتھ براہ راست کوئی تعلق نہیں ہوگا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق چونکہ ابھی تک پاکستان میں انتخابات کیلئے جو آئینی طریقہ کار ہے وہ صرف پرچہ کے ذریعے ووٹ ڈالنے کا ہے اور الیکٹرانک ووٹنگ کو قانونی تحفظ حاصل نہیں ہے لہذا اگر الیکشن کمیشن نے ان مشینوں کو پولنگ سٹیشنوں کے اندر آزمانے کی کوشش کی یا استعمال سے حاصل ہونے والے نتائج کو شامل کیا گیا تو کوئی بھی امیدوار اس کو عدلات میں چیلنج کر سکتا ہے الیکشن کمیشن کے مطابق لاہور اور گوجر خان کے مخصوص پولنگ سٹیشنوں پر ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے آنے والے ووٹرز ایک کی بجائے دو دفعہ اپنا ووٹ کاسٹ کرین گے اور پہلے بائیومیٹرک ویری فیکیشن کے مرحلے سے گزر کر الیکٹرانک ووٹنگ کے آزمائشی تجربے میں حصہ لیں گے اس کے بعد پولنگ سٹیشن کے اندر معمول کے طریقہ کار کے مطابق پرچی کے ذریعے ووٹ کاسٹ کریں گے۔ ولنگ اسٹیشنوں پر رکھے جانے والے بائیو میٹرک اور الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں پر تجرباتی طور پر ووٹ ڈالنے کے بعد پرچی کے ذریعے دوبارہ ووٹ پول کریں گے ضمنی انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ اور بائیومیٹرک ویریفیکیشن مشینوں کے تجرباتی بنیادوں پر آزمائش کی جائے گی