راولپنڈی(آئی این پی )راولپنڈی،تحریک انصاف اور عوامی مسلم لیگ کے جلسے میں لاتیں اور گھونسے چل گئے،دست بدست لڑائی شروع،راولپنڈی میں عوامی مسلم لیگ کے جلسے سے قبل لیاقت باغ کے باہر نون اور جنون آمنے سامنے آگئے ، لیگی متوالوں کی جانب سے نوازشریف کے حق میں نعرے لگانے کے باعث دونوں جماعتوں کے کارکنان آپس میں گھتم گتھا ہوگئے ۔
اتوار کو راولپنڈی میں عوامی مسلم لیگ اور تحریک انصاف کے جلسے سے قبل لیاقت باغ کے باہر نون اور جنون آمنے سامنے آگئے ۔ مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے نوازشریف کے حق میں نعرے لگائے جس کے باعث لیگی متوالے اور پی ٹی آئی کے کھلاڑی آپس میں گتھم گتھا ہوگئے ۔