بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

آئندہ کا لائحہ عمل،نوازشریف نے بڑا اعلان کردیا

datetime 13  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی ) سابق وزیر اعظم نوازشریف آج بروز (پیر ) کو مزار اقبال پر حاضری دیں گے اور اس کے بعد وہاں پریس کانفرنس بھی کریں گے جس میں متوقع طور پر اپنے آئندہ کے پروگرام کا اعلان کریں گے ۔آئی این پی کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کا اگلا پڑاؤ جنوبی پنجاب ہوگا،سابق وزیراعظم 16اگست کو اپنی تحریک کے اگلے مرحلے میں لاہور سے جنوبی پنجاب کا سفر کریں گے،

مسلم لیگ (ن)جنوبی پنجاب کی تنظیموں نے سابق وزیراعظم میا ں نوازشریف کے استقبال کیلئے تیاریاں شروع کردی ہیں،مسلم لیگ(ن)کے مصدقہ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم اسلام آباد سے لاہور جی ٹی روڈ مشن کی کامیابی کے بعد اگلا سفرجنوبی پنجاب کی طرف کریں گے۔ سابق وزیراعظم 16اگست کو لاہور سے براستہ فیصل آباد ،ملتان اور ڈیرہ غازی خان کا رخ کریں گے،ذرائع کے مطابق میاں نوازشریف کی طرف سے آج 14اگست کو اس سلسلے میں باقاعدہ اعلان بھی متوقع ہے۔دوسری طرف مسلم لیگ(ن)کے سینئرراہنماؤں نے بھی ان اطلاعات کی تصدیق کی ہے کہ لاہور پہنچنے کے بعد میاں نوازشریف اپنی تحریک کا اگلارخ جنوبی پنجاب کی طرف کریں گے۔اتوار کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پنجاب کے وزیرقانون رانا ثناء اللہ کا بھی کہنا تھا کہ میاں نوازشریف کا قافلہ رکنے والا نہیں ہے ،نوازشریف کا اگلا پڑاؤ فیصل آباد،ملتان اور ڈیرہ غازی خا ن کی طرف ہوگا۔رانا ثناء اللہ خان کا کہنا تھا کہ ہماری جدوجہد آئین کے تابع ہے۔دریں اثناء میاں نوازشریف کے اگلے پڑاؤ کی اطلاعات ملتے ہی مسلم لیگ(ن)جنوبی پنجاب کی تنظیموں نے سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے استقبال کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔خبررساں ادارے آئی این پی سے بات چیت کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن)پنجاب کے انفارمیشن سیکرٹری سمیع اللہ چوہدری نے کہا ہے کہ قائد میاں نوازشریف کا جب بھی اشارہ ملا ،ہم ان کی ہرکال پر لبیک کہیں گے،ہمارے پاس اطلاعات ہیں کہ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف 16اگست کو لاہور سے فیصل آباد ،ملتان اور ڈیرہ غازی کا رخ کریں گے تاہم ابھی حتمی اعلان نہیں ہوا۔

میاں نوازشریف جب بھی جنوبی پنجاب کارخ کریں گے ،انتہائی مختصرنوٹس پر جنوبی پنجاب سے لاکھوں کارکنان ان کا شاندار استقبال کریں گے۔جنوبی پنجاب کے لاکھوں کارکنان میاں نوازشریف کے استقبال کیلئے تیار ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…