جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

اب یہ ’’سید پرویزمشرف ‘‘بن گیا ہے، پہلے کیاتھا؟؟؟ جاوید ہاشمی حدیں پارکرلیں، انتہائی شرمناک الزام عائد کردیا

datetime 13  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان(این این آئی)اب یہ ’’سید پرویزمشرف ‘‘بن گیا ہے، پہلے کیاتھا؟؟؟ جاوید ہاشمی حدیں پارکرلیں، انتہائی شرمناک الزام عائد کردیا،تفصیلات کے مطابق جاوید ہاشمی نے کہاکہ پرویز مشرف کو میں پہلے بھی برا کہتا تھا اب بھی برا ہی مانتا ہوں ، ان کی دہلی میں نہر والی کوٹھی ہے جو کہ دہلی کے مخصوص بازار میں ہے اب یہ سید پرویز مشرف بن گیا ہے۔سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہاہے کہ احتساب کی بجائے نوازشریف سے انتقام لیا جارہاہے ٗ پاکستان ووٹ کی طاقت سے ہی مضبوط اور مستحکم ہوگا ٗ

ووٹ کی پرچی کو بے توقیر کرنا پاکستان کو بے توقیر کرنے کے مترادف ہے ٗ عمران خان اور طاہر القادری لیڈر نہیں سیاسی مہرے ہیں ۔ اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہاکہ سابق وزیراعظم نواز شریف کا احتساب ضرور ہونا چاہئے اور انہیں معافی نہیں ملنی چاہیے لیکن احتساب کی بجائے نواز شریف سے انتقام لیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہاں سویلین حکومت کو پسند نہیں کیا جاتا لیکن پاکستان ووٹ کی طاقت سے بنا ہے اور ووٹ کی طاقت سے ہی مضبوط اور مستحکم ہو گا، ووٹ کی پرچی کو بے توقیر کرنا پاکستان کو بے توقیر کرنے کے مترادف ہے۔ عمران خان اور طاہر القادری کو ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ دونوں لیڈر نہیں بلکہ سیاسی مہرے ہیں ٗجب میں نے حالات دیکھے تو انہیں سمجھایا کہ یہ حرکتیں نہ کرو چار سال بعد نواز شریف چلا جائیگا ٗعوام تبدیلی چاہتے ہیں اس لئے اسے سیاسی شہید بننے کا موقع نہ دو لیکن انہوں نے یہ حماقت کرکے سابق وزیر اعظم کو پہلے سے زیادہ طاقتور بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جوبھی سویلین حکومت آتی ہے اسے بر داشت نہیں کیا جاتا انہوں نے کہاکہ لاہور میں لاکھوں لوگ نکل آئے ہیں یہ کس لئے کھڑے ہیں ؟ عوام چاہتے ہیں ووٹ کا احترام ہونا چاہیے سڑکوں پر نکلنے والے لوگ پوچھ رہیں کہ ہم نے کروڑوں ووٹ دے کر اسمبلی میں بھیجا اور چند لوگوں نے نا اہل قرار دے دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ میں نے رانا تنویر حسین ٗ سعد رفیق ٗ شاہد خاقان عباسی سمیت متعدد لیگی رہنماؤں کو حالات سے آگاہ کرتا رہا ہوں

انہوں نے کہاکہ مسجد میں نماز کے دوران عابد شیر علی اور رانا تنویر حسین کو بتایا تھا کہ حالات ٹھیک نہیں آپ اپنے معاملات ٹھیک کریں ورنہ مارے جائیں گے مگر وہ اقتدار میں تھے اور میری بات کو اہمیت نہیں دی ۔جاوید ہاشمی نے کہاکہ موجودہ صورتحال کے نوازشریف کے ساتھی بھی ذمہ دار ہیں میں نے کہا تھا کہ آپ معاملات سنبھال لیں ورنہ آپ کا بیڑا غرق ہو جائیگا ۔

جاوید ہاشمی نے کہاکہ میرے سامنے یہی منصوبے تیار ہورہے تھے وہ نوازشریف کو بر داشت نہیں کر تے ٗ نواز شریف ان کیلئے ناقابل بر داشت ہوگیا تھا ۔ جاوید ہاشمی نے کہاکہ ٹی وی چینلز کا کنٹرول کہاں سے ہے ؟جاوید ہاشمی نے کہاکہ میں مسلم لیگ (ن)اور تحریک انصاف کا صدر رہا ہوں ٗ عمران خان سے صدارت نہیں مانگی عمران خان نے منتیں کر کے صدارت دی اور نہ ہی میں نے عمران خان سے کبھی ٹکٹ مانگا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…