اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کے سینیٹر ظفر علی شاہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے بہت سے لوگوں کی مرضی کےخلاف ریلی نکالی ہے جن میں چوہدری نثار اور اور شہباز شریف بھی شامل ہیں اس لئے وہ آپ کی ریلی میں شامل بھی نہیں ہوئے، آپ صرف اپنی لڑائی لڑ رہے ہیں،
اگر آپ ذاتی کی بجائے سیاسی لڑائی لڑتے تو اس سے بھی زیادہ لوگ آ سکتے تھے،انہوں نے کہا کہ آپ کو سیاسی لڑائی لڑنی چاہئے تھی لیکن آپ نے تو ذاتی مسئلے پر زور دیا اور سپریم کورٹ سے گلے شکوے شروع کر دیئے،اور کہا کہ صدر اسحاق نے نکالا پھر، صدر مشرف نے اور اب سپریم کورٹ نے نکال دیا ہے،ظفر علی شاہ نے کہا کہ مجھے ڈر لگ رہا ہے کہ میاں صاحب نے جو اپنے گھر والوں کے ساتھ حشر کیا ہے یقین ہے کہ آپ کو گھر سے بھی باہر نکال دیا جائےگا۔