لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ نگار حامد میرنے کہا ہے کہ غیر ملکی بالخصوص مغربی طاقتیں پاکستان میں غیر ساسی قوتوں کو اقتدار کے سنگھاسن پر بٹھانے کیلئے سرگرم ہیں اورایسے حالات میں نواز شریف فوج کو زبردستی سیاست میں گھسیٹنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ حامد میر نے کہا کہ آرمی چیف اس ساری صورتحال میں سیاست سے ہر ممکن طور پر دور رہنے کی پالیسی پر کاربند ہیں۔
حامد میر کا مزید کہنا تھا کہ فوج کو ملک میں کئی بحرانوں کا سامنا ہے اوروہ ان کے حل کیلئے سرگرم ہے۔ ایسے میں فوج سیاست میں ہرگز مداخلت نہیں کرنا چاہتی۔ ایک جانب تو نواز شریف اور دوسری جانب امریکا اور مغربی طاقتیں کوشش کر رہی ہیں کہ کسی طرح پاکستان میں غیر سیاسی قوتوں کی حکومت آ جائے۔ اگر پاکستان میں کسی غیر سیاسی قوت کی حکومت آتی ہے تو ایسے میں امریکا اور کچھ دیگر مغربی ممالک اسے خوش آمدید کہیں گے۔