جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

کتنے آدمی تھے؟(ن) لیگی کی ریلی اور جلسے نے ماضی کی ریلیوں اور جلسوں کے تمام ریکارڈتوڑ دیئے

datetime 12  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) (ن) لیگی کی ریلی اور جلسے نے ماضی کی ریلیوں اور جلسوں کے تمام ریکارڈز کو توڑ دیا‘شاہدرہ سے لیکر داتا دربار تک افراد افراد ہی نظر آئے ۔ تفصیلات کے مطابق (ن) لیگ کے جلسے نے تحر یک انصاف اور پیپلزپارٹی کے ماضی میں ہونیوالے تمام جلسوں اور ریلیوں کے کامیابی کے حوالے سے ریکارڈ ز کو توڑ دیا ہے اور آزاد ذرائع کے مطابق اس سے پہلے اتنی بڑی تعداد میں کسی بھی سیاسی جلسے اور ریلی میں لوگوں کی تعداد نہیں دیکھی گئی ۔

سابق وزیر اعظم میاں نوازشر یف کی فیملی کے افراد نے جاتی عمرہ میں (ن) لیگ کا جلسہ ٹیلی ویژن پر لائیو دیکھا ۔ذرائع کے مطابق بیگم کلثوم نواز اور مر یم نوازشر یف فیملی کے دیگر افراد بھی مسلسل (ن) لیگی کی ریلی اور میاں نوازشر یف کے خطابات کو ٹیلی ویژن پر لائیوکوریج کے دوران دیکھتے اور سنتے رہے ہیں ۔ سابق وزیر اعظم میاں نوازشر یف کو وزیر اعلی شہبا زشر یف نے داتا دربار جلسہ گاہ آمد پر استقبال کے بعد گلے لگا لیا اور کامیاب ریلی پر مبارکباد بھی دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز میاں نوازشر یف جب داتا دربار کے باہر جلسہ گاہ میں پہنچے تو وزیر اعلی شہبا زشر یف نے انکا استقبال کیا جبکہ اس موقعہ پر وزیر اعلی بلوچستان ‘وزیر اعظم آذاد کشمیر ‘وفاقی وزراء ‘صوبائی وزرا اور میاں حمزہ شہباز شریف سمیت دیگر بھی موجود تھے جنہوں نے میاں نوازشر یف کو ویلکم کیا ہے ۔ سابق وزیر اعظم میاں نوازشر یف کو (ن) لیگ نے ’’قائد جمہوریت ‘‘کا خطاب دیدیا ۔ ہفتے کے روز سابق وزیر اعظم میاں نوازشر یف جب داتا دربار کے باہر جلسے گاہ میں پہنچے تو وہاں اسٹیج پر موجود (ن) لیگ کے راہنماؤں اور اسٹیج سیکرٹری نے میاں نوازشر یف کو (ن) لیگ نے ’’قائد جمہوریت ‘‘کا خطاب دیا ۔ (ن) لیگ کے جلسے کا آغاز قومی ترانہ سے ہوا جبکہ گلوکاروارث بیگ نے جاگ اٹھا ہے سارا وطن گھا کر شر کاء کا لہو گراما دیا ۔

تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز داتادربارکے سامنے میاں نوازشر یف کی زیر صدارت ہونیوالے جلسے کا آغاز قومی ترانہ سے ہوا جبکہ گلوکاروارث بیگ نے جاگ اٹھا ہے سارا وطن گھا کر شر کاء کا لہو گراما دیااور شر کاء اس نغمے پر جھومتے رہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…