بدھ‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2026 

نوازشریف کی ریلی کے دوران نجی ٹی وی اینکرکے داتا دربار کے خلاف توہین آمیز الفاظ ،لائیو شو میں ہنگامہ ،’’شو ‘‘روکناپڑ گیا،افسوسناک واقعہ

datetime 12  اگست‬‮  2017 |

لاہور (آئی این پی )معروف تجزیہ کار اور اینکر وجاہت سعید خان نے داتا دربار کے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کر ڈالے ، سینئر اینکر مجیب الرحمان شامی کے سخت برہم ہو نے پر معافی مانگ لی ۔ ہفتہ کومعروف تجزیہ کار اور اینکر وجاہت سعید خان ایک نجی ٹی وی کے پروگرام کے دوران سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ریلی اوردانا دربار حاضری کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے داتا دربار کے خلاف

نازیبا الفاظ استعمال کر ڈالے جس پر ان کے ساتھ پروگرام میں شریک سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے شدید احتجاج کیا اور وجاہت سعید خان کو داتا دربار کے حوالے سے استعمال کیے گئے نازیبا الفاظ واپس لینے پر مجبور کر دیا اس پر نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں طویل بریک کر دی گئی ۔ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کار وجاہت سعید خان نے نواز شریف کے ریلی کے حوالے سے تبصرہ کیا اور داتا دربار حاضری کے حوالے سے بھی بات کی اور توہین آمیز الفاظ استعمال کئے ۔ تجزیہ کاروں کے درمیان جھگڑے کے بعد پروگرام میں طویل بریک کر دی گئی اور پروگرام دوبارہ شروع ہوا تو وجاہت سعید خان نے اپنی طرف سے نازیبا الفاظ کی ادائیگی پر معافی مانگی ۔جس کے بعد سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے لاہور کی تاریخ کے حوالے سے بتایا کہ حضرت علی بن عثمان ہجویری داتا گنج بخش کے آنے سے قبل لاہور شہر کچھ نہیں تھا ان کے آنے کے بعد لوگ مسلمان ہوئے اور شہر زیادہ اہمیت اختیار کر گیا ۔ زیادہ قبائل حضرت داتا گنج بخش کے ہاتھوں ہی مسلمان ہوئے ۔ داتا دربار لاہور اور پاکستان کا قلب ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…