اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عائشہ گلالئی اور ناز بلوچ کے بعد تحریک انصاف کی ایک اور اہم خاتون رہنما باغی، انتہائی قدم اُٹھا لیا، تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف بلوچستان کی متحرک خاتون رہنما سکینہ عبداللہ تحریک انصاف چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئی ہے۔ اس طرح تحریک انصاف کی ایک اور خاتون رہنما نے تحریک کو خیر باد کہتے
ہوئے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ تحریک انصاف بلوچستان کی خاتون رہنما سکینہ عبداللہ کے بارے میں کچھ عرصہ قبل یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ سکینہ پارٹی کو خیر باد کہنے والی ہیں۔ اب سکینہ عبد اللہ نے تحریک انصاف کو چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے بلاول بھٹو کی قیادت پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔