مریدکے (این این آئی ) خواجہ صاحب آپ رہنے دیں ،گرمی بہت ہے مجھے خطاب کرنے دیں ، میاں نواز شریف نے عوام کے شدید گرمی میں کھڑے ہونے کی وجہ سے خواجہ آصف کو خطاب کرنے سے روک کر خود خطاب کرنا مناسب سمجھا۔ سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف جب مریدکے اسٹیج پر پہنچے تو اسٹیج پر امیر مقام ، ماروی میمن ، رانا تنویر حسین ، رانا افضال حسین ،
خواجہ سعد رفیق ، طلال چوہدری موجود تھے ۔خواجہ آصف نے ڈائس پر جب آکر خطاب کرنا چاہا تو نواز شریف نے انہیںآواز دیکر کہا کہ گرمی بہت ہے اورعوام گرمی میں کھڑے ہیں آپ خطاب نہ کریں میں عوام سے خطاب کروں گا جس پر خواجہ آصف نے فوراً ڈائس چھوڑ دیا اور نواز شریف نے خطاب کیا۔