لاہور( این این آئی)استقبال کیلئے آیا ہوا بزرگ لیگی کارکن محمد نواز شریف کے نا اہلی کے فیصلے کے خلاف سینہ کوبی کرتا رہا ۔ اسلام آباد سے لاہور سفر کے دوران ہزاروں کی تعداد میں کارکنوں نے محمد نواز شریف سے اپنے اپنے انداز میں اظہار یکجہتی کیا تاہم فیروز والا میں ایک بزرگ لیگی کارکن نا اہلی کے فیصلے کے خلاف مسلسل سینہ کوبی کرتا رہا اور یہاں تک وہ نڈھال ہو گیا جسے قریب موجود لوگوں نے سینہ کوبی سے روک کر پانی پلایا ۔
استقبال کیلئے آنے والی خواتین کے ایک گروپ نے نواز شریف کی تصاویر والے ملبوسات زیب تن کر رکھے تھے ۔تفصیلات کے مطابق شاہدرہ میں استقبال کیلئے آنے والی خواتین کارکنوں کے ایک گروپ نے اپنے قائد سے اظہار یکجہتی کے لئے ان کی تصاویر کے پرنٹ والے والے ملبوسات زیب تن کر رکھے تھے جبکہ سروں پر پارٹی پرچم کی طرز پر سبز رنگ کے دوپٹے اوڑھ رکھے تھے۔ خواتین کا یہ گروپ تمام لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے کامونکے پہنچنے پر ایم پی اے چودھری اختر علی خاں،چیئرمین میونسپل کمیٹی چودھری سجاد احمد خاں،ایم این اے رانا عمر نذیر احمد خاں،چودھری علی وکیل خاں،پاکستان مسلم لیگ(ن) سٹی کامونکے کے صدر شیخ آصف بشیر پیٹالوی،رانا نعیم اقبال،چودھری عطاء الرحمن انصاری،چودھری کاشف ریاض ورک،سیٹھ عبدالرحمن،شاہد رفیق اعوان،چودھری اشفاق سرویا،چودھری فلک شیر ورک،رانا عثمان خاں،محمد اسلام مغل،چودھری محمدیوسف کی قیادت میں ہزاروں کارکنوں نے شاندار استقبال کیا اور ان کی گاڑی پر پھولوں کی بارش کردی،اس موقع پر سابق وزیراعظم کے حق میں زبردست نعرے بازی کی گئی جس کا جواب میاں نواز شریف نے ہاتھ ہلا کر دیتے رہے۔