لاہور( این این آئی)بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئر پرسن ماروی میمن اپنے پرجوش انداز کی وجہ سے توجہ کا مرکز بنی رہیں ۔ ماروی میمن گاڑی کی چھت پر کھڑے ہو شیر کے ماڈل کے ساتھ انتہائی پرجوش انداز میں خود بھی نعرے لگاتی اور کارکنوں سے بھی شیر ،شیر کے نعرے لگواتی رہیں ۔ اس موقع پر ماروی میمن نے شیر ،شیر کے الفاظ سے اپنے خطاب کا آغاز کرتے ہوئے کہا اپنے قائد کا کتنی بے چینی سے انتظار ہے ،
اپنے قائد سے کتنا پیار کرتے ہو؟ سمندر سے گہرا ، کے ٹو کی چو ٹی جتنا ؟۔ انہوں نے کارکنوں سے استفسار کیا کیا فیصلے سے خوش ہو ؟ جس پر کارکنوں نے نہ میں جواب دیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیچھے تو نہیں بھاگو گے، کیا بدلیں لیں گے ،انتشار نہیں پیار سے بدلہ لیں گے ؟؟۔