اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق نااہل وزیراعظم نوازشریف کو قانونی ماہرین نے نیا مشورہ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق نااہل سابق وزیراعظم نوازشریف جنہیں صادق اور امین نہ ہونے کی بناء پر سپریم کورٹ نے نا اہل قرار دے دیا تھا مگر انہوں نے قانونی ماہرین سے مشاورت کے بعد ضمنی انتخاب کیلئے این اے 120 سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے ہیں۔ این اے 120 سے ان کی بیگم کلثوم نواز شریف کے کاغذات بھی ریٹرننگ آفیسر کے پاس جمع کروائے جا چکے ہیں
جن کے مقابلے میں پاکستان تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد نے بھی این اے 120 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔ واضح رہے کہ نااہل سابق وزیراعظم نوازشریف نے ماہر قانون دانوں سے مشاورت کے بعد اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا کہا ہے۔ جبکہ یہ خبریں بھی گردش کر رہی ہیں کہ الیکشن کمیشن میں این اے 120 کے کاغذات نامزدگی جمع کروانے والا نااہل وزیراعظم نواز شریف نہیں بلکہ ان کا کوئی ہم نام ہے۔