پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

نوازشریف کی ریلی،گوجرانوالہ میں عمران خان سے نفرت کا اظہار،لیگی کارکنوں کااشتعال انگیزاقدام

datetime 12  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوجرانوالہ (این این آئی)نوازشریف کی ریلی،گوجرانوالہ میں عمران خان سے نفرت کا اظہار،لیگی کارکنوں کااشتعال انگیزاقدام،عمران خان کا پتلا نذرآتش ،تحریک انصاف کے خلاف شدیدنعرے بازی ،سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف عوام کے جم غفیر کیساتھ گوجرانوالہ سے لاہور کی طرف روانہ ہوئے،کارکنوں کی جانب سے سابق وزیر اعظم پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں ٗ کارکنوں نے قیادت کے حق میں نعرے بازی کی اور فتح کا نشان بناتے رہے۔

اس موقع پر سابق وزیر اعظم کے ہمراہ وفاقی وزراء خرم دستگیر،خواجہ آصف،ماروی میمن،طلال چوہدری سمیت دیگر پارٹی رہنما بھی موجود تھے۔لاہور روانگی سے قبل لیگی رہنماؤں اور کارکنوں نے اپنے قائد سے والہانہ عقیدت کا اظہار کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ اپنے عظیم لیڈر کے ہمہ وقت شانہ بشانہ ہوں گے۔اس موقع پر پارٹی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ کے عوام نے سابق وزیر اعظم کا تاریخی استقبال کرکے ریکارڈ قائم کر دیا ہے جس سے مخالفین کی نیندیں اڑ چکی ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم کی ریلی گوجرانوالہ پہنچی تھی جہاں ورکرز کی جانب سے اپنے قائد کا فقید المثال استقبال کیا گیا تھا۔جہاں انہوں نے ایک رات قیام بھی کیا جس کے بعد سابق وزیر اعظم ہفتہ کی دوپہر اگلی منزل لاہور کی طرف روانہ ہوئے۔بعدازاں سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے قافلے کا مریدکے اور کامونکے میں شاندار استقبال کیا گیا، ان کی گاڑی پر گل پاشی کی گئی، طلال چوہدری، ماروی میمن،کے بعد وزیرمملکت آئی ٹی انوشہ رحمان بھی میدان میں آ گئیں، رہنماؤں نے نعرے لگالگا کر کارکنوں کا جوش بڑھایا۔ مریدکے میں لوگوں کی جانب سے عمران خان کا پتلا بھی نذرآتش کیا گیا اور تحریک انصاف کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…