لاہور (ا ین این آئی)عوام ٹی وی پر نوازشریف کا خطاب سن سکیں اس لئے۔۔۔! لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے تمام حدیں پارکرلیں، لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے گزشتہ روز لاہور کی انڈسٹری کو بجلی کی فراہمی چار بجے سے رات 12بجے تک بند رکھی گئی ۔
لیسکو حکام کے مطابق یہ بجلی گھریلو صارفین کو دی گئی تاکہ وہ گھروں میں بھی ٹی وی پر نواز شریف کا خطاب سن سکیں ۔ اس ضمن میں پانچ سو میگاواٹ بجلی صنعت سے گھروں کو منتقل کی گئی۔