اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اصل طرز حکمرانی تو یہ ہے کہ جب لوگ سو رہے ہوں تو حکومت جاگ رہی ہو،کیا آپ سمجھتے ہیں کہ میں بیوروکریسی کے خلاف ہوں۔ یہاں کے بیوروکریٹس چاہتے ہیں کہ میں دوسری جگہ جائوں ، وہاں بیٹھی بیوروکریسی دعائیں کر رہی ہوتی ہے کہ میں وہاں نہ آئوں۔ اہم اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی گفتگو،صوبے کے پھنے خان سمجھے جانے والے بیوروکریٹس کس طرح بھیگی بلی بنے رہتے ہیں،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میـڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کیسے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اہم بیوروکریٹس کو طرز حکمرانی اور عوام کی خدمت کا درس دیتے ہیں۔ اسی طرح کے اجلاس میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اصل طرز حکمرانی تو یہ ہے کہ جب لوگ سو رہے ہوں تو حکومت جاگ رہی ہو۔ اجلاس میں موجود بیوروکریٹس سے سوال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کیا آپ سمجھتے ہیں کہ میں بیوروکریسی کے خلاف ہوں۔ یہاں کے بیوروکریٹس چاہتے ہیں کہ میں دوسری جگہ جائوں، وہاں بیٹھی بیوروکریسی دعائیں کر رہی ہوتی ہے کہ میں وہاں نہ آئوں۔ اجلاس کے دوران صوبے کے پھنے خان سمجھے جانے والے بیوروکریٹس کیسے شہباز شریف کے سامنے بھیگی بلی بنے ہوتے ہیں۔۔ویڈیو ملاحظہ کریں۔