اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ریلی میں12سالہ بچے کو روندنے والی گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا،تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے اور مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے بتایا کہ ریلی کے پروٹوکول میں شامل گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے،انہوں نے
بتایا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت میں کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں نواز شریف کی ہدایت پر ڈرائیور کو گرفتار کیا گیا ہےاور تمام قانونی تقاضے پورے کئے جائیں اگروہ قانون کے مطابق مجرم ٹھہرائے جاتے ہیں تو ان کےخلاف قانونی کی جائےگی،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ قانون کا احترام کیا ہے اور آئندہ بھی کرتی رہے گی۔