اتوار‬‮ ، 23 جون‬‮ 2024 

صلح کے لیے حامد کے غمزدہ والدین پر دباؤ ڈالے جانے کا انکشاف

datetime 12  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد،گجرات(مانیٹرنگ ڈیسک،آئی این پی) مسلم لیگ(ن)کی ریلی میں 12 سالہ نوجوان حامدکی ہلاکت کے بعد اہلخانہ سخت غمزدہ ہیں۔ موقع پر موجودعینی شاہدین کے مطابق گاڑی نے نوجوان کو کچلا اور فراٹے بھرتی ہوئی آگے نکل گئی ۔ جبکہ روکنے پر ایمبولینس بھی نہیں رکی۔ عینی شاہدین نے اعلان کیا تھا کہ اگر واقعہ کا مقدمہ درج نہ ہوا تو ہم جی ٹی روڈ پراحتجاج کریں گے ۔ خاندانی ذرائع کے مطابق صلح کے لیے احمد کے غمزدہ والدین پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے

لیکن والدین ابھی کسی بھی قسم کی بات کرنے سے گریز کر رہے ہیں۔دریں اثناسابق وزیر اعظم نواز شریف کے پروٹوکول میں شامل گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے بچے حامد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی جبکہ اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے‘نماز جنازہ میں مسلم لیگ (ن) ‘پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے رہنمائوں نے بھی شرکت کی جبکہ پنجاب حکومت نے متاثرہ خاندان کی تاحیات مدد کی پیشکش کردی۔تفصیلات کے مطابق مشن جی ٹی روڈ کے دوران گجرات میں داخلے کے وقت نوا زشریف کے قافلے میں شامل تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے بچہ جاں بحق ہوا جس کا نمازلالہ موسیٰ کے علاقے بہار کالونی گرائونڈ میں ادا کیا گیا ،اس موقع پر مسلم لیگ ن کے وفاقی وزیر مملکت چوہدری جعفر اقبال ،تحریک انصاف کے حلیم عادل شیخ اور پیپلز پارٹی کے رہنما تنویر اشرف کائرہ بھی موجود تھے۔

 

موضوعات:



کالم



توجہ کا معجزہ


ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…