اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نواز شریف نے جہلم میں جس ٹیولپ ہوٹل میں قیام کیا اس کے ساتھ جڑا ایک سکینڈل آج بھی تاریخ کا حصہ ہے، معروف کالم نگار و تجزیہ کار ایاز امیر کی نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام ’’دنیا کامران خان کے ساتھ‘‘میں گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام ’’دنیا کامران خان کے ساتھ‘‘میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے معروف کالم نگار و تجزیہ کار ایاز امیر کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور ان کے
رفقا نے جہلم میں جس ٹیولپ ہوٹل میں قیام کیا اس کے ایک ایسا پس منظر بھی ہے جو نواز شریف کے ساتھ جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مہران بینک سکینڈل کے مرکزی کردار یونس حبیب نے اپنے انکشافات میں کہا تھا کہ انہوں نے سیاستدانوں میں رقم بانٹی تو نواز شریف کو بھی 33لاکھ روپے دئیے ۔ ایاز امیر کا کہنا تھا کہ بعد میں یونس حبیب نے اپنا بیان بدلتے ہوئے کہا تھا کہ جس شریف کو رقم دی وہ ٹیولپ ہوٹل کے مالک ہیں، یہ والے شریف نہیں تھے۔