اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب میں جتنے بھی پولیس مقابلے ہوتے ہیں وہ وزیراعلیٰ کے حکم پر کئے جاتے ہیں۔ شہباز شریف کے کہنے پر کئی پولیس مقابلوں میں بندوں کو مارا، طاہر القادری کو ٹھکانے لگانے کیلئے منصوبہ تیار کر لیا گیا تھا، عمر ورک، سابق ایس ایس پی لاہور شفیق گجر، مشتاق سکھیرا منصوبے میں شامل تھے، پولیس افسر عابد باکسرکا نجی ٹی وی سے گفتگو
کرتے ہوئے انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پولیس افسر عابد باکسر نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں جتنے بھی پولیس مقابلے ہوتے ہیں وہ وزیراعلیٰ کی اجازت اور حکم پر کئے جاتے ہیں۔ پنجاب حکومت نے طاہر القادری کو جان سے مارنے کا مکمل منصوبہ تیار کر لیا تھا۔ عمر ورک، سابق ایس ایس پی لاہور شفیق گجر، مشتاق سکھیرا یہ سب لوگ اس منصوبہ میں شامل تھے۔عابد باکسر نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ جب وہ ایس ایچ او سبزہ زار تھے تو ان بتایا گیا کہ شہباز شریف پانچ بندوں کو مروانا چاہتے ہیں جس پر میں نے انکار کر دیا ۔ میرے انکار کے بعد مجھے معلوم ہوا ہے کہ وہ پانچ بندے عمر ورک کے ذریعے مروادئیے گئے ہیں۔ عابد باکسر نے پروگرام میں اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کے کہنے پر بے شمار لوگوں کو پولیس مقابلوں میں قتل کیا۔عابد باکسر نے مزید کیا کہا۔۔ویڈیو ملاحظہ کریں!