اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سابق نا اہل وزیراعظم نواز شریف کے جلسوں میں پیسے بہانوں والوں کیخلاف ادارے حرکت میں آ گئے۔ تفصیلات کے مطابق نواز شریف کی اسلام آباد سے لاہور ریلی میں گاڑیاں، بینرز اور کھانے کا بندوبست کرنے والے افراد کی تفصیلات اکٹھی ہونی شروع ہو گئیں جنہیں ایف بی آر کے ذریعے نوٹس بھجوانے کا عندیہ دیا جا رہا ہے۔
نجی اخبار میں جاری رپورٹ کےمطابق بڑے بڑے تاجروں اور صنعتکاروں اور سیاسی افراد سے ایک میٹنگ میں رقم اکٹھا کرنے کا کہا گیا اور اس میٹنگ کا مقصد نواز شریف کی ریلی کے اخراجات میں تعاون کرنا تھا۔ تاہم حیران کن امر یہ ہے کہ کچھ وفاداروں فوراً رقم لے کر آ گئے۔ جن وفادار تاجروں نے اس موقع پر بڑے پن کا مظاہرہ کیا ان میں اردو بازار، علامہ اقبال ٹاﺅن، منٹگمری روڈ، انار کلی ،ہال روڈ، لنڈا بازار کے تاجر اور معدد رہنما شامل تھے۔