اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کو اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹا دیا۔نئی وزارتوں کی تشکیل کے بعد ایک اہم پیش رفت میں وزیراعظم نے وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کو اقتصادی رابطہ کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹا دیا جس کے بعد ای سی سی کے چیئرمین اب وزیراعظم خود ہوں گے۔
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل نو کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر خزانہ کو چیئرمین ای سی سی کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے اور اب وزیر اعظم خود چیئرمین ہوں گے تاہم کسی بھی وجہ سے وزیراعظم کی عدم موجودگی میں وزیر خزانہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔