اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد کے پنجاب ہاﺅس سے لاہور کے لئے نکالی جانے والی ریلی میں نااہل سابق وزیراعظم نواز شریف کے زیراستعمال کنٹینر کی تیاری کیلئے تقریباً دو کروڑ روپے سینیٹر راجہ تنویر نے خرچ کئے۔ تفصیلات کے مطابق نا اہل وزیراعظم میاں نواز شریف کے لئے جو کنٹینر تیار کیا گیا ہے
وہ بم پروف جیسی سہولیات کا حامل ہے۔واضح رہے کہ لیگی سینیٹر نے یہ کنٹینر اپنی موجودگی میں تیار کروایا جس میں سابق وزیراعظم کیلئے تمام سہولیات کا خاطر خواہ خیال رکھا گیا ہے جس میں واش روم، بیڈروم، اے سی اور میڈیا سینٹر سمیت خاص سکیورٹی اہلکاروں کیلئے سپیشل جگہ بھی رکھی گئی ہے۔