جہلم( آن لائن)نواز شریف کی جہلم کے نجی ہوٹل میں سرگرمیاں ،مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی مطلوب مہدی,رکن پنجاب اسمبلی چوہدری لال حسین کو ہوٹل داخل ہونے سے روک دیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کو جہلم میں وی وی آئی پی
پروٹوکول دیا گیا ، وہ جس ہوٹل میں مقیم رہے وہاں مسلم لیگ ن کی مقامی قیادت کو بھی داخل نہیں ہونے دیا ۔ مقامی لیگی قیادت سابق وزیر اعظم سے ملاقات سے محروم رہی ۔ا س موقع پر پولیس اہلکاروں نے آنیوالوں کو صاف جواب دیا کہ آپ کا نام ابھی نہیں آیا ہے ۔