اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ شریف برادران میں کوئی تنازع نہیں، لیکن کچھ لوگوں کی خواہش ہے کہ ایسا ہو جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ میاں محمد نواز شریف ہی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ رہیں گے کیونکہ کسی اور کو پارٹی صدر بنانا محض خانہ پُری ہو گی۔ شہباز شریف اور کلثوم نواز کے معاملے
پر فیصلہ پارٹی ہی کرے گی۔ نواز شریف کی پالیسیوں کو جاری رکھیں گے۔نجی ٹیلی وژن کو دیے گئے ایک انٹرویو میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ عوام نے پاناما کیس کے فیصلے کو قبول نہیں کیا۔ میاں محمد نواز شریف کو جیسے نااہل کیا گیا، اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ دوسری جماعتیں بھی کہہ رہی ہیں کہ زیادتی ہوئی، فیصلے کیخلاف نظر ثانی درخواست دیں گے۔