بدھ‬‮ ، 03 جون‬‮ 2026 

’’شہباز اور نواز شریف کے درمیان سخت ناراضگی کی خبریں ‘‘

datetime 10  اگست‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مخالفین کی جانب سے اخبارات کی شہ سرخیاں بننے والی خبروں کو،کہ ’’وزارت و قیاد ت کی کشمکش میں شریف خاندان میں باہمی انتشارہے ‘‘ کو وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے آج چاروں شانے چِت کردیا۔سابق وزیراعظم نوازشریف سے اظہارِ یک جہتی کے حوالے وزیراعلیٰ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹرپر جاری کئے گئے دو پیغامات نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے اور

ناقدین و مخالفین کو پریشان کر دیا ہے۔جو مسلسل سوشل میڈیا کو شریف خاندان میں رنجشوں کو خبروں کو ہوا دیتے نہیں تھکتے تھے آج سکتے میں ہیںاور اپنے اکاؤنٹس سے غیرفعال دیکھنے کو ملے ہیں۔اپنے ایک پیغام میں شہباز شریف نے کہا کہ ’’ عوام کا اعتماد ہی نواز شریف کا حوصلہ ہے۔۔۔ اللہ تعالیٰ میرے بھائی، میرے لیڈر اور ریلی کے تمام شرکاء کو اپنے امان میں رکھے۔‘‘جب کہ اپنے دوسرے پیغام میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ’’عوام کیساتھ رابطہ سیاسی جماعتوں کا بنیادی حق ہے۔۔۔ یہ جمہوری نظام کا اہم ترین حصہ اور سیاسی جماعتوں کیلئے آکسیجن ہے۔‘‘ یہ پیغامات واضح کرتے ہیں کہ شریف خاندان میں باہمی کوئی اختلاف نہیں اور مسلم لیگ (ن) متحد ہے، اور ہر فیصلے پر میاں نوازشریف کے ساتھ کھڑی ہے‎۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…